اگر آپ نے کسی کا قرضہ نہیں دینا اور اپ کی جیب میں کل پونجی 1089 روپے
یا اس سے زیادہ ہے تو آپ اس وقت دنیا کے 25% آبادی سے زیادہ امیر ہیں۔
نیند نہیں آ رہی اور خواب آور گولیاں بھی نہیں لینا چاہتے تو ایک دو کیلے تازہ دودھ کے ساتھ کھا لیجیئے۔
آکسیجن کا موجودہ تناسب 21% ہے، اگر یہی بڑھ کر 22% ہو جائے تو انسان کبھی بھی آگ پر قابو نا پا سکے۔
تقریبا 95% لوگوں سے جب یہ کہا جائے کہ میں تم سے ایک موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔
مناسب اور کافی نیند کے بعد بھی اگر آپ تھکے تھکے ہیں تو آپ خشکی سے دوچار ہیں، پانی کا مناسب استعمال شروع کیجیئے۔
90% لوگ جو کچھ خطوط میں لکھ ڈالتے ہیں روبرو کہنے کی جسارت نہیں رکھتے۔
بھوک انسانی جسم کو نامعلوم قسم کی اداسی کا احساس پیدا کرتی ہے۔
سگریٹ نوشوں کیلئے انگور بہترین غذا ہے، اس سے ان کے پھیپھڑوں پر ہونے والے برے اثرات کا ازالہ ہو جاتا ہے۔
دنیا بھر میں پیٹرول کے بعد سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز قہوہ اور چائے ہے۔
42% یونیورسٹی گریجوایٹس نے باہر جا کر ایک بھی کتاب نہیں پڑھی۔
فرانس کی کل آبادی 65 ملین اور ان کے ملک میں سالانہ سیاحوں کی تعداد 79 ملین ہے۔
کنٹاکی، ٹاکوبیل، بیزا ھٹ اور کویکر پیسی کی ملکیت ہیں۔
آپ سے مشورہ لینے والوں کی اکثریت ان لوگوں کی ہوتی ہے جو چاہتے ہیں کہ آپ ان کی تائید کریں ناکہ وہ آپ کے مشورے پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔
خوشی جتنی زیادہ ہوگی نیند اتنی کم ہوتی جائے گی۔ اداس لوگ زیادہ سوتے ہیں۔
مسلسل تین دن جاگنے والا شخص ایسی ایسی چیزیں دیکھنے لگ جاتا ہے جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔
کیلے کی کیمیائی ترکیب میں ایسے اجزاء بھی ہوتے ہیں جو انسان میں خوشی کا احساس پیدا کرتے ہیں ۔
ہالینڈ نے اپنی آٹھ جیلیں جرائم کا تناسب کم اور مجرمین نا ہونے کی وجہ سے بند کر دی ہیں۔
itsmebakar#
No comments:
Post a Comment